ترال//سرکار نے آری پل ترال سے جواہر پورہرابط سڑک کو تعمیر کرنے کے لئے باضابط طور ایک ٹھیکہ دار کو کام الاٹ کیا ہے اور دو روز کے اندر اس سڑک پر کام شروع ہوگا۔جبکہ علاقے کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ گٹنگو لام رابط پل اور گلشن پورہ گوجر بستی سڑک کے لئے ٹنڈنگ ہوئی ہے جہاں ان دنووں پروجیکٹس پر بہت جلد کام شروع ہوگا ۔محکمہ آر اینڈ بی کے ذرائع نے بتایا کہ آری پل لام اور دھرم گنڈ کے ساتھ ساتھ پولیس سٹیشن آری پل تک لنک روڑ پر بھی کام ایک دو دنوں کے اندر شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ پل اور گلشن پورہ گوجر بستی تک سڑک کے لئے ٹنڈرنگ ہو رہی ہے اور ماہ جنوری میں دونوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے ۔سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل گزشتہ چند سال کے دوران تعمیر و ترقی میں کافی زیادہ آگے بڑ گیا ہے جس دوران عوام کو متعدد سہولیا ت مقامی سطح پر دستیاب ہے جبکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ عوام کو درپیش مشکلا ت کو دور کرنے میں مقامی نوجوان ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے سرکار تک ان مشکلات کو پہنچا کر ازالہ کروانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا بجلی رسیونگ اسٹیشن ایک خواب تھا جس کا کام بھی مکمل ہوا ہے ۔جبکہ آری پل تحصیل 70سال کے بعد تعمیر و ترقی میں کافی آگے چل رہا ہے ۔ادھر ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے علاقے کے لوگوں کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے ایل جی انتظامیہ جموںو کشمیر ، چیف سیکٹری، ڈپٹی کمشنر پلوامہ ،اے ڈی سی ترال اور محکمہ آر اینڈ بی کے تمام چھوٹے بڑے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان پروجکیٹس کووقت پر منظور کرکے لوگوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں بڑا رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے تحصیل کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مجھے بطور ڈی ڈی سی خدمت کرنے کے لئے موقعے فراہم کیا ہے ۔