سری نگر28 نومبر ,کانگریس کے سینئر لیڈر وجموںو کشمیر پردیش کانگریس کے پہاڑی سیل کے انچارج دانش احمد خان نے منگل کے روز ایک بیان میں انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جنوبی کشمیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں موسم سرما سے قبل ہی پریشانیوں کا سامنا ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا بجلی کی عدم دستیابی سے سردی کے ان مشکل ایام میں عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خان نے مزید ضلع انتظامیہ اننت ناگ سے اپیل کی ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ٹریفک جیم کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کو ڈیوٹیوں پر پہنچنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک جام یہاں لوگوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے جس کی جانب سے انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ دونوں مسائل پر انتظامیہ توجہ مبذول کر کے درپیش مشکلات سے نجات دلائے گئی۔