سری نگر /03 دسمبر2023ئجسمانی طور خاص اَفراد کا عالمی دِن آج یہاں ابھینندن ہوم سولنہ میں منایا گیا جس کا اِنعقاد کمشنر برائے ڈِس ایبلیٹز اَفراد محکمہ سماجی بہبود اور رِی ہیبلٹیشن کونسل کے دفترنے مشترکہ طور پر کیا۔اِس برس کے ’جسمانی طور خاص اَفراد کا عالمی دِن‘ کا موضوع’معذور اَفراد کے لئے دیرپا ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز) کو بچانے اور حاصل کرنے کے لئے متحد ہونا ‘تھا جس میں ڈِس ایبلٹیز اَفراد کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔اِس موقعہ پر کمشنر ڈِس ایبلٹیز ایم اقبال لون نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے ان کوششوں کو ڈِس ایبلٹیز افراد کے حقوق ایکٹ 2016 کی دفعات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئی ڈی پی ڈی کا اِنعقاد معذوری کے مسائل کے بارے میںبیداری پیدا کرنے اور معذور افراد کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کی خاطر حمایت حاصل کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ کمشنر نے جموں و کشمیر کے معذوری کے امور کے منظر نامے میں ساختی جاتی تبدیلیوں پر زور دیا اورلیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ 5 اگست 2023 ءکوڈِس ایبلیٹیز کے لئے 2,800 ٹرائی سائیکلوں کے اِجرا¿ کا اعلان کیا۔اِس موقعہ پراَیڈیشنل کمشنر کشمیر عابد حسین کیرا نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ڈِس ایبلیٹیز افراد کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ایس ڈی جیزکے لئے شراکت داری کو فروغ دینے میں شراکت داروں کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹررِی ہیبلٹیشن کونسل اَشفاق احمد نے اپنی تقریر میں محکمہ سماجی بہبود کی کامیابیوں کو اُجاگر کیا جبکہ ڈی ایس ڈبلیو او سری نگر مختار احمد نے ابھینندن ہوم کی تاریخ اور حالیہ پیش رفت اور محکمہ سماجی بہبود کے تحت مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اُنہوںنے کہاکہ اس اِدارے نے اَب اپنی اِدارہ جاتی شکل دوبارہ حاصل کر لی ہے جس میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تقریباً 100 طلباءمستفید ہو رہے ہیں۔