اننت ناگ 2 مارچ 2024 ئ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے اننت ناگ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں اننت ناگ ، کولگام اور شوپیاں اضلاع کیلئے ضلعی انتخابی انتظامی منصوبوں کا تفصیلی جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ایس کے آر ، اننت ناگ کولگام اور شوپیاں کے ضلعی الیکشن افسران ، اننت ناگ ، کولگام اور شوپیاں اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی ۔ مباحثوں میں انتخابی فہرست کے عمل ، لاجسٹک ضروریات ، افرادی قوت کا انتظام ، رسک منیجمنٹ ، ای وی ایم ٹرانسپورٹیشن ، پولنگ عملہ اور حفاظتی انتظامات کا احاطہ کیا گیا ۔ میٹنگ میں وافر انسانی وسائل مختص کرنے ، بوتھ کی سطح پر ایس وی ای ای پی منصوبوں کو لاگو کرنے ، ایک جامع میٹریل منیجمنٹ پلان بنانے ، محفوظ راستے کی نقشہ سازی اور اے آر اوز ، اے ای آر اوز اور نامزد نوڈل افسران کیلئے ایک وسیع تربیتی پروگرام تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔ سی ای او نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں مختلف پہلوو¿ں کی نگرانی کیلئے مضبوط کنٹرول روم قائم کریں جن میں ای وی ایم لے جانے والی گاڑیاں ، پولنگ اسٹیشنوں سے رابطے اور ہنگامی حالات شامل ہیں ۔
عوامی شرکت بڑھانے کیلئے سی ای او نے اے آر اوز کو بوتھ کی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت دی جس میں بی ایل اوز ، کھیلوں کی شخصیات ، سرکاری ملازمین ، یوتھ آئیکنز ، متاثر کن افراد شامل تھے اور کھیلوں کی تقریبات ، ریلیاں ، مقابلوں اور گھر گھر مہمات کا انعقاد کریں ۔