سید اعجاز
سرینگر// بی جے پی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے پیر کو یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اٹھائے اس دوران ایل جی ان کے تمام مسائل کو غور سے سنا اور انہیں حل کرنے کا یقین دلایا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق تھاکر نے بتایا نودل ترال میں فروٹ منڈی کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنا اور ضرورت کے مطابق وہاں دکانوں کی تعمیر۔پہلگام بھگ مڈ ترال سڑک کی تعمیر،ڈاڈسرہ ترال میں زونل ایجوکیشن افسر کا قیام ، ترال میں منی سیکرٹریٹ کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر دوبارہ شروع کرنے علاوہ باقی دیگر مسائل کو ایل جی منوج سنہا کی نوٹس میں لایا گیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں، ٹھاکر نے کہا کہ عزت مآب، ایل جی سنہا نے میرے تمام مطالبات کو صبر سے سنا اور مجھے تیزی سے نمٹانے کا یقین دلایا۔ میرے مطالبات پر توجہ دینے کے لیے معزز ایل جی کا شکریہ ادا کیا۔