جموں/10مارچ2024ئ
جموں وِنگ میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ریسرچ اسسٹنٹوں سمیت جموں صوبے کی فرانزک سائنس لیبارٹریوں کے اَفسران ، پراسکیوشن افسران ، پولیس اَفسران اور افسران کے لئے ”نئے فوجداری قوانین“ پر دو روزہ تربیتی پروگرام آج یہاں جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی جانی پور میں اختتام پذیر ہوا۔
پہلے دن کی بحث مباحثوںنے دوسرے دن کی واقفیت کا لہجہ اور مدت پہلے ہی طے کی تھی۔ دوسرے دن کا سیشن معروف قانون دان سکل بھوشن نے جاری رکھا جو اب سپریم کورٹ آف اِنڈیا اور دہلی ہائی کورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں جنہوں نے شرکاءکے فائدے کے لئے تینوں قوانین میں مختلف اضافے، تبدیلیوں اور ترامیم کاجائزہ لیا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں پرانے قوانین کا تفصیلی تجزیہ کیا۔