سری ن گر/10مارچ2024ئ ضلع اِنتظامیہ سری نگرنے وزارتِ مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ، سکل ڈیولپمنٹ اور ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹرکے اشتراک سے آج یہاں بینکٹ ہال سری نگر میںروایتی کاریگروں اور دست کاروں کی ترقی کے لئے پی ایم وشوکرما سکیم کے بارے میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا ۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اِس پروگرام میں شراکت داروں اوراِستفادہ کنندگان نے شرکت کی تاکہ سکیم کی مو¿ثر عمل آوری یقینی بنانے اور کاریگرکمیونٹی کی بہتری کے لئے اس کی صلاحیت کوپوری طرح سے بروئے کار لانے کے لئے بیداری کو مزید بڑھایا جاسکے۔اِس موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے اِس سکیم کی بہتر عمل آوری پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس کے ثمرات اُن کاریگروں تک پہنچیں جو روایتی اور ورثے کے دست کاریوں کے تحفظ میں اَپنا کردار اَدا کر رہے ہیں۔