منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

مابعد کووِڈ- 19؛دارالعلوم رحیمیہ میں پہلااعتکاف،1100شریک

by Srinagar Mail
09/04/2024
A A
مابعد کووِڈ- 19؛دارالعلوم رحیمیہ میں پہلااعتکاف،1100شریک
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر وادی اور بیرون وادی کے لگ بھگ1100مسلمان کشمیر کے سب سے بڑے دینی مدرسے دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ میں روحانی تسکین کےلئے اعتکاف کررہے ہیں ۔منتظمین کاکہنا ہے کہ کووِڈ- 19کی وباءکے بعدیہاں پہلی بار رمضان کے آخری عشرے میں یہ اعتکاف ہورہاہے۔اعتکاف کے دوران عبادت گزار خود کو باقی دنیا سے الگ تھلگ کرتے ہیںاوران ایام کونماز،تلاوت،ذکرواذکار اور دعاکےلئے وقف کرتے ہیں۔اعتکاف20رمضان کو نمازمغرب کے بعد شروع ہوتا ہے اور یہ شوال کاچاند نظر آنے کے ساتھ ہی مکمل ہوتا ہے۔اعتکاف کے دوران عبادت کرنے والے مسجد میں ہی رہتے ہیں اوریہی سوتے بھی ہیں۔مختلف پس منظروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا دارالعلوم رحیمیہ میں اکٹھاہونا ،اسلام میں اس عمل کی اہمیت،مسلمانوں کے اللہ تعالی سے تعلق کومضبوط کرنے اورروحانی بیداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔معتکففین دن اوررات نمازاداکرتے ہیں ،تلاوت قران میں مشغول رہتے ہیں اوراپنے دین کی گہری سمجھ چاہتے ہیں۔دارالعلوم رحیمہ کی مسجد کاماحول پرسکون ہے اور یہاں ہر وقت تلاوت اور دعاﺅں کی گونج ہوتی ہے۔ایک معتکف نے بتایا کہ ہم اللہ تعالی کاشکراداکرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس میں شریک ہونے کا موقعہ دیااورمجھے یقین ہے کہ اس سے ہم سب کی روحانی تسکین ہوگی جواس اعتکاف میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعتکاف دین اسلام کی اہم روایت ہے اور یہ پیغمبر آخرزمان کی سنت ہے۔رمضان کے آخری عشرے میںیہ دنیا بھر میں کیاجاتاہے۔اور اس دوران معتکففین دنیاومافیہاسے الگ ہوکر عبادت پر توجہ مرکوزکرتے ہیں۔ ایک منتظم نے کہا کہ معتکفین کی خدمت کےلئے بانڈی پورہ قصبہ کے200نوجوان مسلسل رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ رضاکار رات دارالعلوم میں گزارتے ہیں اور معتکفین کوافطاری،شام کاکھانا،سحری اور چائے وغیرہ پیش کرتے ہیں۔قریب1100لوگوں کی خدمت کرناایک مشکل کام ہے لیکن مقامی لوگ رضاکارانہ طور مہمانوں کی خدمت کرکے کام آسان بنادیتے ہیں۔محمدعمرنامی ایک رضاکار نے کہا کہ یہ لوگ بانڈی پورہ کے مہمان ہیں ،یہ عبادت کرتے ہیں اورہم یہاں ان کے قیام کوآسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ بلاخلل عبادت کرسکیں۔ایک منتظم نے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں اس وقت یہاںہررات قریب1100لوگ اعتکاف کرتے ہیں جن میں700گزشتہ دس روز سے اعتکاف کررہے ہیں ،جبکہ مزید 400لوگ یہاں ایک ،دو یاتین روز کےلئے اعتکاف یا شب خوانی میں شریک ہونے کےلئے آتے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

فاروق احمد ریشی نے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کی

Next Post

خاندانی مفادات کیلئے جموں و کشمیر کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا کہ خاندانی جماعتوںنے پہنچایاہے: وزیر اعظم نریندر مودی

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

خاندانی مفادات کیلئے جموں و کشمیر کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا کہ خاندانی جماعتوںنے پہنچایاہے: وزیر اعظم نریندر مودی

اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ بحال کی جائے گی:امیت شاہ

70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا

عمرعبداللہ بارہمولہ،آغارُوح اللہ سری نگر نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارنامزد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail