منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

خاندانی مفادات کیلئے جموں و کشمیر کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا کہ خاندانی جماعتوںنے پہنچایاہے: وزیر اعظم نریندر مودی

اسمبلی انتخابات کا وقت دُورنہیں، ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائےگا

by Srinagar Mail
12/04/2024
A A
پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۲۱،اپریل: : 18 ویں لوک سبھا انتخابات سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی کےساتھ جلد ہی اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔انہوںنے خاندانی سیاست کو لے کر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا کہ خاندانی جماعتوںنے پہنچایاہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر کے پارلیمانی حلقے اودھم پور جہاں پہلے مرحلے میں 19اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ،میںجمعہ کواپنی پارٹی کے اُمیدوار ڈاکٹر جتندرسنگھ کے حق میں منعقدہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی کےساتھ جلد ہی اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ’مودی بہت آگے کا سوچتے ہیں۔ تو اب تک جو کچھ ہوا ہے وہ صرف ٹریلر ہے“۔انہوں نے کہاکہ مجھے نئے جموں و کشمیر کی ایک نئی اور شاندار تصویر بنانے میں مصروف ہونا ہے۔ ، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ’ وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ ملے گا‘۔انہوںنے عوام سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ اپنے خوابوں کو اپنے ایم ایل اے اور اپنے وزراءکےساتھ بانٹ سکیں گے۔جموں و کشمیر میں لوک سبھاکی 5نشستوں کے لیے ووٹنگ 5 مرحلوں میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے16 مارچ بروز ہفتہ تاریخوں کا اعلان کیا۔ جموں وکشمیرمیں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میںپولنگ 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی اورووٹوں کیگنتی 4 جون کو ہوگی۔وزیراعظم نے خاندانی سیاست کو لے کر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا کہ خاندانی جماعتوںنے پہنچایاہے۔انہوںنے کہاکہ ایسی خاندانی جماعتوں کا مقصد خود سے شروع ہوکر خود پر مکمل ہوجاتاہے۔ادھم پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا، ”مودی ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے ترقی یافتہ جموں و کشمیر کی تشکیل کی ضمانت دے رہے ہیں۔ لیکن کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جموں و کشمیر کو ان پرانے دنوں میں واپس لے جانا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا ان خاندانی جماعتوں نے پہنچایا ہے۔ ان سیاسی جماعتوں کا مطلب خاندان کا، خاندان کے ذریعے، خاندان کے لئے ہے۔وزیر اعظم نے شاہ پور کنڈی ڈیم کو کئی دہائیوں سے روکے رکھنے پر کانگریس پر حملہ کیا اور الزام لگایا کہ آخر الذکر نے جموں کے کسانوں کے کھیتوں کو خشک کرکے راوی کا پانی پاکستان کو دیا۔انہوںنے کہاکہ مودی کی گارنٹی یعنی گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے مخاطب ہوکر کہاکہ آپ کو یاد ہے کہ کس طرح کانگریس کی کمزور حکومتوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم کو کئی دہائیوں تک روکے رکھا۔ جموں کے کسانوں کے کھیت خشک اور گاو ¿ں اندھیرے میں ڈوبے ہوئے تھے لیکن ہمارے راوی کا پانی پاکستان جا رہا تھا۔ مودی نے کسانوں کو گارنٹی دی تھی اور اسے پورا بھی کر دیا ہے۔2014 میں اپنے ادھم پور کے دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا2014 میں ماتا ویشنو دیوی کا دورہ کرنے کے بعد واپس آیا تھا اور اسی بنیاد پر، میں نے آپ کو ضمانت دی تھی کہ میں آپ کو جموں و کشمیر کی کئی نسلوں کو جو بھی تکلیفیں جھیلیں، اس سے آزاد کروں گا۔ آج آپ کے آشیرواد سے مودی نے وہ ضمانت پوری کر دی ہے۔ادھم پور کی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور مودی کی حمایت میں نعرے لگائے۔ پرجوش لوگوں نے خطے میں وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کے لیے نمایاں حمایت کی نشاندہی کی۔بی جے پی نے ادھم پور سے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کو میدان میں اتارا ہے جو 2014 سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔جتندر سنگھ نے2014 میں ادھم پور سے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو شکست دی تھی۔کانگریس نے ادھم پور سے چودھری لال سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ کانگریس نے لال سنگھ کو کٹھوعہ عصمت دری کے ملزمین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور ہونے کے چھ سال بعد واپس لے لیا، جس میں ایک بچے کی عصمت دری کی گئی تھی۔ انڈیا بلاک میں شراکت دار نیشنل کانفرنس اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے لال سنگھ کی حمایت کی ہے۔ادھم پور میں پہلے مرحلے میں19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے پی نے2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر کی6 میں سے 3 سیٹیں جیتی تھیں۔ نیشنل کانفرنس نے باقی 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ (ایجنسیاں)
جموں و کشمیر میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور پتھراو ¿ اب انتخابی مسائل نہیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مابعد کووِڈ- 19؛دارالعلوم رحیمیہ میں پہلااعتکاف،1100شریک

Next Post

70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ بحال کی جائے گی:امیت شاہ

70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا

عمرعبداللہ بارہمولہ،آغارُوح اللہ سری نگر نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارنامزد

سکھ وفد نے گرودوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا

سکھ وفد نے گرودوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail