منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عمرعبداللہ بارہمولہ،آغارُوح اللہ سری نگر نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارنامزد

by Srinagar Mail
12/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹،اپریل:جے کے این ایس : حالیہ کچھ دنوں کی قیاس آرائیوں کے بالکل برعکس نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے نائب صدر عمرعبداللہ کو شمالی کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ اور وسطی کشمیرکی سری نگر پارلیمانی نشست کیلئے سابق وزیر اوربااثر شیعہ رہنما آغا رُوح اللہ کو بطور اُمیدوار نامزد کردیا جبکہ پارٹی نے پہلے ہی سابق وزیر اور معروف گوجررہنما میاں الطاف احمد کو اننت ناگ ،راجوری نشست کیلئے اپنا اُمیدوار نامزدکیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اہم علاقائی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو یہاں اعلان کیاکہ پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو یہاں دیگر سینئر لیڈروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاکہ عمر عبداللہ شمالی کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔عمرعبداللہ بارہمولہ لوک سبھا سے لڑیں گے جہاں وہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کےساتھ براہ راست مقابلہ کریں گے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ شعلہ بیان شیعہ رہنما آغا سید روح اللہ مہدی وسطی کشمیر کے سری نگر حلقہ سے الیکشن لڑیں گے، جو این سی کا گڑھ رہا ہے۔بارہمولہ میں20 مئی کو پولنگ ہوگی۔عمرعبداللہ نے 1998میں سری نگر سے لوک سبھا ممبر کی حیثیت سے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 1999 اور 2004 میں 2بارلوک سبھا کےلئے منتخب ہوئے۔انہوں نے 1999کے پارلیمانی انتخابات کے بعدبننے والی اٹل بہاری واجپائی حکومت میں مرکزی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔عمرعبداللہ 2002کے ریاستی انتخابات میں گاندربل سے پی ڈی پی کے قاضی افضل سے ہار گئے، جسے عبداللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔2008 کے انتخابات میں، انہوں نے گاندربل حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں عمرعبداللہ2اسمبلی حلقوں سے لڑے تھے۔ انہیں سوناور حلقہ سے پی ڈی پی کے محمد اشرف میر نے شکست دی لیکن بیروہ سیٹ سے نذیر احمد خان کے خلاف کم فرق سے کامیابی حاصل کی۔بڈگام کے ایک بااثر شیعہ رہنما، آغا روح اللہ مہدی 3 بار رُکن اسمبلی رہے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا

Next Post

سکھ وفد نے گرودوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
سکھ وفد نے گرودوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا

سکھ وفد نے گرودوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا

چین کی جانب سے تحریری معاہدوں کو نظر اندازکرنا حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی کا موجب: ایس جے شنکر

دہشتگردی کے کوئی اصول نہیں ہو تے لہذاءردعمل کا بھی کوئی اصول نہیں ہو سکتا

چرسو اونتی پورہ میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکرخاتون جاں بحق ،دو بچوں سمیت6زخمی

چرسو اونتی پورہ میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکرخاتون جاں بحق ،دو بچوں سمیت6زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail