سید اعجاز
اونتی پورہ//چر سو اونتی پورہ میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوا ہے جس کے نتیجے میںایک خاتون سمیہ زوجہ مدثر احمد ساکن پنزگام اونتی پورہ لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس حادثے میں ایک غیر ریاستی اوردو کمسنوں سمیت6افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا یہ حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب علاقے میں دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہوئی۔انہوں زخمی افراد کی شناخت لالی جان زوجہ عبد الحمید تیلی ساکن پکھر پورہ بڈگام ،زبیدہ زوجہ ذاکر حسین ساکن کرنا بل پانپور،عبد الحمید تیلی ولد علی محمد ساکن پکھر پورہ بڈگام۔نورالعیدمیا ولد آزا میا ساکن بہار،اورآلمہ جان دختر شوکت احمد ڈار ساکن پانپور اور ایک کمسن بچی کو ابتدائی طور اونتی پورہ اور سکے بعد سرینگر منتقل کیا گیا ۔جبکہ پولیس نے اس حوالے سے کارروائی کا آغازکیا ۔زخمی افراد بڈگام ،پانپور اور بہار سے تعلق رکھتے ہیں