سرینگرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔”میں سری نگر میں ایک کشتی حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر بہت غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں اس بے پناہ نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیم راحت اور بچاو¿ کا کام کر رہی ہے”، ایل جی نے کہا۔انہوں نے مزید کہا، "انتظامیہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے اور زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مارکوس ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ میں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہوں اور زمین پر ٹیم کی رہنمائی کر رہا ہوں۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔تاہم، ریور پولیس کی تیز رفتار کارروائی سے، سبھی کو بچا لیا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔