سری نگر :۶۱ ،مئی:مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جمعرات کی شام کو 2روزہ دورے پر سری نگر پہنچے ،اور یہاں قیام کے دوران وہ ممکنہ طور پرایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے ،جس میں جاری پارلیمانی انتخابات کے باقی دومراحل کیلئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات ،اگلے ماہ شروع ہونے والی سالا نہ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی اوردیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے ۔جے ے این ایس کومعلوم ہواکہ یہاں پہنچنے پر بھاجپاکے سینئر لیڈر اوروزیرداخلہ کا حکام اور پارٹی لیڈران نے والہانہ استقبال کیا۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ وادی کے دو روزہ دورے پر جمعرات کی شام سری نگر پہنچے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چ±گ، جو جموں و کشمیر کے پارٹی کے انچارج بھی ہیں، نے جے اینڈ کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا اور دیگر مقامی لیڈروں کے ساتھ ہوائی اڈے پر شاہ کا استقبال کیا۔ اپنی آمد کے فوراً بعد وزیر داخلہ نے پہاڑی اور سکھ وفود سے ملاقاتیں کیں۔جمعرات کی شام سری نگر پہنچنے کے فوراً بعد مرکزی وزیرداخلہ نے کئی وفودکیساتھ ملاقات کی جبکہ ممکنہ طور پر جمعہ کو وہ ایک اہم سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایاکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کی شام سے سری نگر کے 2 روزہ دورے پر ہیں جس کے دوران وہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سری نگر کے ایک ہوٹل پہنچے جہاں وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بقیہ2 مرحلوں سے قبل بی جے پی کے مقامی رہنماو¿ں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر نے کہا کہ امت شاہ کا کشمیر کا دورہ سیاسی نہیں ہے۔سنیل شرما نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ مرکزی وزیر داخلہ کشمیر آ رہے ہیں لیکن یہ دورہ سیاسی نہیں ہے۔ الیکشن ہو رہے ہیں۔تاہم ذرائع نے بتایاکہ 13مئی کو سری نگر پارلیمانی حلقے میں 38فیصد سے زیادہ ووٹنگ شرح سے پیداشدہ اُمید کو برقراررکھنے کیلئے انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کوکہاجائے گاتاکہ باقی دومراحل میں لوگ بارہمولہ اور اننت ناگ راجوری حلقے کیلئے گھروں سے بلا خوف نکل کر ووٹنگ کے عمل میں شرکت کریں۔ذرائع نے بتایاکہ سری نگر پہنچنے کے فوراًبعدمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ مصروف عمل ہوگئے اورانہوںنے سب سے پارٹی لیڈروں کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ،جسکے بعدسیول سوسائٹی کے کئی ممبران بھی امت شاہ سے ملاقات کیلئے ہوٹل پہنچے ۔اس دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی آمد کے پیش نظر سری نگرمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس وفورسزکے اضافی دستوں کو حساس مقامات پرتعینات کیاگیا تھا جبکہ پولیس وفورسزکے مشترکہ دستوں نے کئی مقامات پر ہنگامی چیک پوائنٹ قائم کرکے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی ۔قابل ذکر ہے کہ ماہ جون کے اواخر سے ماہ اگست تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے انتخابات کے انعقاد کے لیے30 ستمبر کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔