جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

4اضلاع میں پھیلے18اسمبلی حلقوں پر محیط پارلیمانی حلقہ بارہمولہ :پُرجوش انتخابی مہم ہفتہ کی شام اختتام پذیر

 تقریباً 18 لاکھ ووٹروں کے ہاتھوں میں22 امیدواروں کی سیاسی قسمت  کل17لاکھ37ہزار865 ووٹر،8لاکھ75ہزار831مرداور8لاکھ62ہزار خواتین رائے دہندگان  تمام انتظامات کو حتمی شکل ، 4اضلاع میں2103 پولنگ بوتھ، 8000سے زائد پولنگ عملہ تعینات: چیف الیکٹورل آفیسر

by Srinagar Mail
19/05/2024
A A
اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۸۱ ،مئی: : لوک سبھا انتخابات2024کے پانچویں مرحلے میں 20مئی کو بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے ،جہاں تقریباً18لاکھ ووٹر ،عمرعبداللہ ،سجاد غنی لون اور انجینئر رشیدسمیت 22اُمیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔جموں وکشمیرکے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے کہاہے کہ بارہمولہ لوک سبھا حلقے میں انتخابات کے پُرامن اوراحسن عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق 4اضلاع بارہمولہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ اور بڈگام میں پھیلے کل18اسمبلی حلقوں پر مشتمل لوک سبھا حلقہ بارہمولہ میں ووٹروں کی کل تعداد17لاکھ37ہزارہے ،جن میں جموں اور ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری تارکین پنڈت 25ہزار ووٹر بھی شامل ہیں ۔26اپریل 2024کو ریٹرننگ آفیسر بارہمولہ کی جانب سے الیکشن نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں انتخابی گہما گہمی شروع ہوئی ،اور پہلے مرحلے میں کل 37اُمیدواروںنے اپنے اپنے کا غذات نامزدگی داخل کئے ،جن میں سے جانچ پڑتال کے دوران 15اُمیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کو مستردیا نامنظور کردیاگیا ۔20مئی کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر 18مئی بروزہفتہ کو شام 6بجے انتخابی مہم اختتام پذیرہوئی اور آخری دن صبح سے شام تک اس حلقے کے مختلف علاقوںمیں تین اہم مدمقابل اُمیدواروں ،عمرعبداللہ ،سجاد غنی لون اور محروس سابق ممبراسمبلی انجینئر رشیدکے فرزندان نے انتخابی جلسوں ،ریلیوں اورروڈشوزکااہتمام کیا ۔20مئی کو 22اُمیدواروں کی سیاسی قسمت EVMمشینوں میں بندہوجائے گی ،اور4جون کو ووٹوں کی گنتی کے بعد شام تک نتائج کااعلان کیاجائے گا۔حکام نے بتایاکہ لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں بارہمولہ حلقے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے بتایا کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے سے متعلق تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پانچویں مرحلے میں بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ اور بڈگام سمیت 4اضلاع میں2103 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ آفیسر سمیت4نفری انتخابی عملہ تعینات ہوگا۔ ریزرو سمیت 8000سے زائد پولنگ عملہ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسرنے کہا کہ کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع میں 28 بارڈر پولنگ اسٹیشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچویں مرحلے میں بارہمولہ حلقے میں کل17لاکھ37ہزار865 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں8لاکھ75ہزار831 مر داور 8لاکھ 62ہزار خواتین ووٹرز اور 34 تیسری صنف کے ووٹرز شامل ہیں۔ پی کے پول نے بتایا کہ تقریباً 17ہزار128 افراد معذور ہیں اور 527 افراد جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ ہم ووٹرز کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے بڑے میلے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی ترغیب دیتے ہیں۔اس دوران حکام نے بتایا کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں خواتین کے زیر انتظام 18 پولنگ بوتھ ہوں گے (جنہیں گلابی پولنگ سٹیشن بھی کہا جاتا ہے)، 17 بوتھ خصوصی طور پر معذور افراد اور 18 نوجوانوں کے زیر انتظام ہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ماحول کے بارے میں پیغام پھیلانے کے لیے21 گرین پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ ان خصوصی پولنگ سٹیشنوں کے پیچھے کا مقصد معاشرے کے بعض طبقات میں بیداری پھیلانا ہے۔ خواتین، خاص طور پر معذور، پہلی بار نوجوان ووٹرز وغیرہ اور انہیں آگے آنے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ترغیب دینا۔اس بار 22 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجادغنیلون، سابق راجیہ سبھا ممبر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر میر فیاض، تہاڑجیل میں مقیدسابق ممبر قانون ساز اسمبلی انجینئر رشید، نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے اُمیدوار اور علیحدگی پسند رہنما نعیم احمدخان کے بھائی منیر احمد خان اور 2 آزاد خواتین امیدوار ثریا نثار اور شفیقہ بیگم شام

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شمالی فوج کے کمانڈر نے جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Next Post

پلوامہ اور ترال میں مویشی”موکھر اور لونگ“ کی بیماریوں میں مبتلا

Related Posts

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

’ہندوستانیوں کو نقصان پہنچانے والے سزا کو دعوت دیں گے:وزایر داخلہ امیت شاہ

Next Post
پلوامہ اور ترال میں مویشی”موکھر اور لونگ“ کی بیماریوں میں مبتلا

پلوامہ اور ترال میں مویشی”موکھر اور لونگ“ کی بیماریوں میں مبتلا

پارٹی کارکن کے قتل کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

پارٹی کارکن کے قتل کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

لیفٹیننٹ گورنر نے این آئی ٹی سری نگر میں نئے گرلز ہوسٹل کا اِفتتاح کیا

منوج سنہا نے شوپیاں اور پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail