سرینگر 18مئی شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے کے ہمراہ موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وکٹر فورس کا دورہ کیا،” آرمی کی شمالی کمانڈ نے X پر ایک پوسٹ میں کہا۔وکٹر فورس جنوبی کشمیر میں قائم فوج کی انسداد دہشت گردی فورس ہے۔فوج نے کہا کہ شمالی کمانڈر کو انسداد دہشت گردی گرڈ اور فورس کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی نے کہا کہ آرمی کمانڈر نے فوجیوں کو تمام آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشنل چوکسی کی اعلیٰ حالت میں رہنے کی ترغیب دی اور ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کے لیے ان کی تعریف کی۔