سرینگر 18مئی جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول ٹیٹوال کشمیر پر واقع شاردا مندر کا دورہ کیا۔ موجودہ ڈی جی پی کا ایل او سی کا یہ پہلا دورہ تھا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ٹیٹوال جموں و کشمیر کا ایک چھوٹا سرحدی گاو¿ں ہے۔ یہ کپواڑہ ضلع میں دریائے کشن گنگا کے کنارے، کپواڑہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے 82 کلومیٹر کے فاصلے پر اور پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔سیو شاردا کمیٹی کشمیر کی پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی پی کے ساتھ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وویک گپتا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوبھت سکسینہ اور دیگر پولیس اہلکار بھی تھے۔ڈی جی پی آر آر سوین کا مندر میں کمیٹی کے ارکان اعجاز خان اور ایس جوگندر سنگھ نے استقبال کیا۔ سپنا کوتوال نوڈل آفیسر میڈیا بھی ڈی جی پی کے ساتھ موجود تھے۔ ڈی جی پی نے مندر میں پوجا کی۔ ریلیز میں کہا گیا کہ سیو شاردا کمیٹی کے چیئرمین رویندر پنڈتا نے ڈی جی پی کے دورے کی ستائش کی۔ریلیز کے مطابق، ڈی جی پی کو شاردا شال سے خوش آمدید کہا گیا اور اس موقع پر رویندر پنڈتا کی تصنیف کردہ شاردا پر ایک کتاب کی کاپی پیش کی گئی۔