سرینگر /19مئی / // سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات 2024کے پانچویں مرحلے کے تحت آج ووٹ ڈالیں جائیں گے جس کیلئے تمام تر تیاریوں کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔پانچویںمرحلے میں جموں کشمیر میں پارلیمانی حلقہ بارہمولہ میں ووٹنگ کے دوران 17لاکھ 37ہزار دہندگان اپنے جمہوری حق کو ادا کریں گے۔ بارہمولہ پارلیمانی نشست میں 18لاکھ ووٹران اپنے ووٹ کا استعمال کرکے 22امید واروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ 5ویں مرحلہ میں انتخابات کیلئے تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہے اور شمالی کشمیر کے چار اضلاع میں 2103پولنگ مراکز قائم کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق کڑے حفاظتی حصار کے بیچ لوک سبھا انتخابات کے پانچویںمرحلے کیلئے پولنگ آج ہونی والی ہے ۔ پانچویںمرحلے میںجموں کشمیر میںلوک سبھا انتخابات پارلیمانی حلقہ بارہمولہ میں ووٹنگ ہوگی ۔اس پارلیمانی حلقی میں 17لاکھ سے زائد ووٹر اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے جارہے ہیں ۔ پانچویں مرحلے میں بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ اور بڈگام سمیت 4 اضلاع میں 2,103 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر سمیت چار انتخابی عملہ تعینات ہوگا۔ ریزرو سمیت 8,000 سے زائد پولنگ عملہ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔پانچویں مرحلے میں 17,37,865 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 8,75,831 مرد اور 8,62,000 خواتین ووٹرز اور 34 ٹرنس جنڈر ووٹران میں شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 17,128 افراد معذور ہیں اور 527 افراد جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں۔خیال رہے کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ، 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔اس بار 22 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد گنی لون، سابق راجیہ سبھا ممبر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر میر فیاض، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی انجینئر رشیددیگر میں نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے امیدوار اور علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کے بھائی منیر احمد خان اور دو آزاد خواتین امیدوار ثریا نثار اور شفیقہ بیگم شامل ہیں۔