راہی ریاض
رامبن: ضلع رامبن کے گول کے آراما کنڈ میں پہلی بار ایک میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع رام بن ، ضلع ریاسی ، اور دیگر کئی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ اس میلے کا انعقاد۔گول میلہ کمیٹی نے کی جس کا افتتاح ڈی ڈی سی چیر پرسن ڈاکٹر شمشادہ شان نے کیا، اور پُر کشش آراما کنڈاکے چراگاہوں سے ٹریکنگ مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن بصیر الحق چوہدری مہمان۔خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ میلے میں ضلع و سب ڈویژن سطح کے آفیسران، ایس ڈی ایم گول پاون گوسوامی ، ایس ڈی پی او گول نہار رنجن ،تحصیلدار گول و دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس تقریب میں ڈوگری، کشمیری، گوجری، پہاڑی اور پنجابی سمیت مختلف زبانوں میں ثقافتی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا، جوخطے کے لسانی تنوع اور ثقافتی دولت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تقریب میں ضلع رام بن اور ضلع ریاسی کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی جنہوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے، وہی اس موقعے پر میلے میں محکمہ جات کے علاوہ دکانداروں نے بھی اسٹال لگائے ۔ ڈی ڈی سی چیر پرسن و ضلع ترقیاتی کمشنر نے یہاں پر محکمہ جات کی جانب سے و دکانداروں کی طرف سے لگائے گئے۔اسٹالوں کا بھی جائزہ لیا ۔ اپنے خطاب میں چیئرپرسن نے میلہ کمیٹی اور سب ڈویژنل انتظامیہ کو کامیابی سے منعقد کرنے پر سراہا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور ٹورازم ڈیولپمنٹ حکام پر زور دیا کہ وہ آرام کنڈا کو ایڈونچر اور سرمائی کھیلوں کے مقام کے طور پر تیار کریں، اور زائرین کی سہولت کےلیے اس مقام پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رام بن نے روشنی ڈالی کہ یہ تقریب سیاحت، ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور گول میں کمیونٹی کے جذبے کو فروغ دینےمیں ایک اہم قدم ہے۔