بڈگام / یونس پرے
کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افیسر شری بلبیر سنگھ سوڈھی کے زیر نگرانی اور زونل فزیکل ایجوکیشن آفسر ناگام جہاں آرا کے زیر اہتمام سے وینیو گراؤنڈ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ناگام میں انڈر 14گرلز والی بال ،کھوکھو اور کبڈی مقابلوں کا آغاز ہوا اور ان مقابلوں کا افتتاح پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری افشانہ ولی نے ضلع سپورٹس افسر بڈگام بلبیر سنگھ کے ساتھ زونل سطح کے ایونٹس کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر زونل فزیکل ایجوکیشن افسر جہاں آرا بھی موجود تھی۔واضح رہے زون ناگام میں انٹرسکول لیول کے تحت والی بال ،کبڈی اور کھوکھو کے مقابلوں میں زونل سطح پر مڈل و ہائی سکولوں سے وابستہ طلباء وطالبات جوش وخروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں تاہم انڈر 14 گرلز کے افتتاحی والی بال میچ میں پیس اسکول ناگام نے ہائی اسکول بزگو کے خلاف بازی مار لی۔کبڈی کے مقابلے میں مڈل اسکول برری گنڈ نے مڈل اسکول سنگھان کو جبکہ کھوکھو میچ میں مڈل اسکول حفرو نے کھری گنڈ کو شکست دیدی ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر بڈگام نے اپنے تقریر میں بچوں پر زور دیا کہ وہ اگے بھی زونل لیول سے لیکر انٹر زونل لیول تک کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کریں اور کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے زون لیول پر کئی اور مقابلوں کا انعقاد ائندہ عمل میں لایا جائے گا تاکہ زونل لیول کے تحت مذکورہ بچوں کو کھیلنے میں کافی دلچسپی بڑھ جائے گی جبکہ اس موقع پر انچارج فزیکل ایجوکیشن افسر ناربل بھی موجود تھی۔ واضح رہے یہ انٹر اسکول مقابلے اگلے چار دنوں تک ناگام کی گرلز ہائر سیکنڈری کے گراؤنڈ پر جاری رہیں گے۔