جمعہ, مئی ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home کھیل

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یوم جمہوریہ پریڈ 2025میں مثالی کارکردگی کےلئے جموںوکشمیر او رلداخ این سی سی کیڈٹوں کی ستائش کی

by Srinagar Mail
03/02/2025
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یوم جمہوریہ پریڈ 2025میں مثالی کارکردگی کےلئے جموںوکشمیر او رلداخ این سی سی کیڈٹوں کی ستائش کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/03فروری2025ئ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں، کشمیر اور لداخ کے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیڈٹوں کی نئی دہلی کے کر تاویہ پتھ میں یوم جمہوریہ تقریبات کے دوران کامیابیوں کی ستائش کی۔وزیرا علیٰ نے اِن باتوں کا اِظہار جموں و کشمیر اور لداخ کے 127 این سی سی کیڈٹوں کے لئے منعقدہ ایک استفساری پروگرام کے دوران کیا جنہوں نے 2025 ءکے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں حصہ لیا تھا۔تقریب میں وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ میجر جنرل انوپندر بیولی کے علاوہ دیگر سینئر فوجی اَفسران اور معززین نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے پریڈ میں این سی سی کی تمام خواتین دستے کی کمانڈ کرنے والی جموں و کشمیر کی ایک خاتون کیڈٹ کے غیر معمولی کارنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،” یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ان کی قیادت میں دستے کی تصاویر پوری دُنیا میں گونج رہی ہیں جو جموں وکشمیر کے نظم و ضبط اور اتحاد کے عزم کو نمایاں کر رہی ہیں۔“
اُنہوں نے نہ صرف جموں و کشمیر کے 17 کیڈٹوں کی قیادت کی بلکہ اس نے تمام خواتین کے قومی دستے کی قیادت کی جو نہ صرف ہمارے ملک کے سامنے بلکہ ایک عالمی سامعین کے سامنے فخر کے ساتھ مارچ کر رہی تھیں۔“۔ اُنہوں نے کہا ،” یوم جمہوریہ صرف وہ لوگ نہیں دیکھتے جو کرتاویہ پتھ پر موجود ہیں یا ہندوستان میں ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں نشر کیا جاتا ہے۔ دُنیا نے دیکھا کہ جموں و کشمیر کیا پیش کرتا ہے۔“
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے اُن کی مخلصانہ لگن اور جذبے کی سراہنا کی جو اُنہوں نے قومی سطح پر پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا،” کرتاویہ پتھ پر آپ کی موجودگی نہ صرف ذاتی لگن بلکہ ہمارے خطے کے متحرک جذبے کی بھی علامت ہے۔ اِس برس جموں، کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے 127 کیڈٹوں کے ساتھ ملٹری کیڈٹوں، سپورٹ سٹاف اور ٹرینروںنے بڑے فخر کے ساتھ ہماری نمائندگی کی۔“
اُنہوں نے کیڈٹوں کی ثقافتی کارکردگی کو بھی سراہا جنہوں نے ملک بھر کی ٹیموں میں تیسرا انعام حاصل کیا۔اُنہوں نے کہا،” یہ کامیابی آپ کی سخت محنت اور اتحاد کو ظاہر کرتی ہے۔ ہماری سرزمین کی شاندار روایات سے بھرپور آپ کی ثقافتی پرزنٹیشن نے بہت سے لوگوں کے د ل جیت لئے اور جموں و کشمیر کو عزت بخشی۔“
وزیر اعلیٰ نے این سی سی کیڈٹ کے طور پراَپنے سکولی دِنوں کے دوران اَپنے ذاتی تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے اشتراک کیا ،” آپ کی کامیابی مجھے اَپنے سکولی دِنوں میں واپس لے جاتی ہے۔ اگرچہ مجھے کبھی بھی راج پتھ (کررتاویہ پتھ) پر مارچ کرنے کا موقع نہیں ملا، لیکن ہیڈ بوائے اور این سی سی کیڈٹ کے طور پر میرے وقت نے مجھے قیادت اور نظم و ضبط میں انمول سبق سکھایا۔ کرسپ کمانڈز، ہم آہنگی اور ٹیم ورک کا جذبہ میری پوری زندگی میرے ساتھ رہا ہے۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر ملک گیر ”واٹر شیڈ یاترا“ میں شامل ہوگا

Next Post

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

Related Posts

’کشمیر کے نوجوانوں میں جذبہ کی کمی نہیں پلیٹ فارم کی ضرورت ہے‘: عرفان پٹھان

’کشمیر کے نوجوانوں میں جذبہ کی کمی نہیں پلیٹ فارم کی ضرورت ہے‘: عرفان پٹھان

ڈگری کالج ترال کی جانب سے برن تھری میں7روزہ NSS خصوصی ونٹرکیمپ شروع

ڈگری کالج ترال کی جانب سے برن تھری میں7روزہ NSS خصوصی ونٹرکیمپ شروع

ووشو اسٹار عایرہ چشتی نے 38ویں نیشنل گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ووشو اسٹار عایرہ چشتی نے 38ویں نیشنل گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ستیش شرما نے سونہ مرگ میں پہلے سکیئنگ ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا

ستیش شرما نے سونہ مرگ میں پہلے سکیئنگ ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا

آڈہ پتھری ماحچھہامہ ترال میں کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ

قومی ایوارڈ یافتہ اَفراد آرٹ اور ٹیلنٹ کا منفرد خزانہ ہے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ نے کاریگروں کی فلاح و بہبود اور فروخت کو بڑھانے میں ان کا تعاون طلب کیا

قومی ایوارڈ یافتہ اَفراد آرٹ اور ٹیلنٹ کا منفرد خزانہ ہے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ نے کاریگروں کی فلاح و بہبود اور فروخت کو بڑھانے میں ان کا تعاون طلب کیا

Next Post
سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

میلہ کھیر بھوانی کشمیری پنڈت بہنوں اور بھائیوں کے روحانی دائرے میں ایک مقدس مقام:امیت شاہ

مودی حکومت کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ایکو سسٹم کمزور : وزیر داخلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail