سید اعجاز
ترال//گورنمنٹ دگری کالج ترال کےNSSیونٹ کی جانب سے برن پتھری ترال میں اپنا خصوصی7روزہ ونٹر کیمپ شروع کیا ہے ۔اس کیمپ کو کالج کے پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد ملک نے کجھنڈی دکھا کر جمعہ کے روز روانہ کیا ہے ۔اس خصوصی کیمپ میں کالج کے پرنسپل کالج میں موجود دونوں این ایس ایس یونٹ کے افسران اور رضاکاروں اور کالج کے کچھ ،ملازمین نے حصہ لیا ۔این ایس ایس کے پروگرام افسر ڈاکٹر معراج الدین نے بتایا کہ برن پتھری کا کالج نے کچھ سال اڈاپ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا ان 7روز کے دوران یہاں الگ الگ سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ترال گزشتہ کئی سال سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے کالج نے مختلف میدانوں میں قابل تعریف انجام دیا ہے جبکہ کالج کے دونوں یونٹ انتہائی سرگرم رہتے ہیں۔