چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ایک انکونٹر میں31نکسلی مارے گئے ہیں جبکہ اس تصادم میں2جوان مارے گئے اور دو زخمی ہوئے ہیں ۔میڈیا رپوٹس کے مطابق اتوار کی صبح فورسز کو بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے اہلکار مشترکہ تلاشی مہم شروع کیا جس کے نتیجے میں یہاںایک انکوٹر شروع ہوا ۔بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی سینئر نکسلی رہنما مارے گئے۔ اس تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ اسی بیچ تلاشی مہم میں سکیورٹی فورسز نے آٹومیٹک ہتھیاروں سمیت کئی دیگر ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ سال 2025 میں ریاست میں مختلف انکاو¿نٹرز میں سکیورٹی فورسز نے 219 نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (9فروری، 2025) کو کہا کہ 31 مارچ 2026تک ”نکسلی“ کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور ملک کے کسی شہری کو اس کی وجہ سے اپنی جان نہیں گنوانی پڑے گی









