منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی

ہمارے کسان غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی روایت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: منوج سنہا

by Srinagar Mail
13/06/2024
A A
دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
اننت ناگ:12؍جون
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ کے بجی بہاڑہ میں’’پیڈی ٹرانسپلانٹیشن فیسٹول‘‘ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں کسان کمیونٹی کو بااِختیار بنانے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی بحالی کے لئے یو ٹی انتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے کسان اپنے عزم کے ساتھ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی روایت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے 5,013 کروڑ روپے کے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کو وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نےہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی)  اور اس کے 29 منصوبوں کو عملایا جا رہا ہے تاکہ ایک مضبوط اور تجارتی لحاظ سے قابل عمل زراعت اور اس سے منسلک شعبہ تشکیل دیا جا سکے۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت حکومت کی پالیسیاں اور منصوبے معیشت ، مساوات اور ماحولیات کے اصولوں پر مبنی ہیں تاکہ جموں و کشمیر کو ترقی کے ایک نئے راستے پر گامزن کیا جاسکے جس سے شعبوں کی پیداوار کو تقریباً دوگنا کیا جاسکے ، برآمدات کو فروغ دیا جاسکے اور زراعت اور متعلقہ شعبوں کو دیرپا بنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے کسانوں کو بہترین کاروباری بنانے کے لئے حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے اُٹھائے جانے والے مختلف کلیدی مداخلتوں اور ضروری اقدامات کا بھی اِشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر میں اِس برس 1,27,167 ہیکٹر رقبہ دھان کی کاشت کے تحت لایا جائے گا اور خریف سیزن کے دوران کل 2,94,821 ہیکٹر خالص رقبہ زیر کاشت ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اہم معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں ، اِختراعی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دیں اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے تنوع اور بین الفصلی کے اِمکانات کو بروئے کار لائیں ۔  اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ جلد ہی کسان سمپرک ابھیان 3.0 شروع کرنے جا رہی ہے۔اُنہوں نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں ، ماہرین ، ملازمین اور کسانوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنرنے محکمہ صنعت کو زمین کا ایک بڑا حصہ فراہم کرنے اور ضلع میں سی اے سٹوروںکے قیام میں سہولیت فراہم کرنے پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی ستائش کی۔اُنہوں نے جبلی پورہ فروٹ منڈی کی ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرتے ہوئے کہا کہ اِس سلسلے میں پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت قائم 3.13 کروڑ روپے مالیت کے مختلف کمپونٹس کا اِی۔ اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے مختلف محکموں اور کسانوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف سکیموں کے تحت مستحقین کو منظوری نامے تقسیم کئے۔اِس موقعہ پرترقی پسند کسانوں نے بھی اپنی کامیابی کی کہانیاں کا اشتراک کیا اورسپوٹ اور مدد کے لئے اِنتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اِس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی اننت ناگ محمد یوسف گورسی،پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی،ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ ڈاکٹر سید فخرالدین حامد،سربراہان، سینئر افسران، کسان،  شراکت دار اور لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔اسٹیک ہولڈرز اور لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اٹھارویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے 3 جولائی تک

Next Post

میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں انتظامات مکمل ، شردھالوئوں کی آمدجاری

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں انتظامات مکمل ، شردھالوئوں کی آمدجاری

میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں انتظامات مکمل ، شردھالوئوں کی آمدجاری

ٹاٹا پاور ملک بھر میں ہائی کیپیسٹی فاسٹ چارجنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی قومی ای-بس چارجنگ نیٹ ورک کو بنا رہا ہے مضبوط

ٹاٹا پاور ملک بھر میں ہائی کیپیسٹی فاسٹ چارجنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی قومی ای-بس چارجنگ نیٹ ورک کو بنا رہا ہے مضبوط

ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ پہلی اسائنمنٹ پر کویت روانہ ہوئے

ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ پہلی اسائنمنٹ پر کویت روانہ ہوئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail