جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

دہلی میں شدید گرمی، گرم لہر سے لوگ پریشان، اورنج الرٹ جاری

by Srinagar Mail
14/06/2024
A A
17جون تک موسم خشک وگرم رہنے کی توقع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
نئی دہلی:۱۳؍جون
قومی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے باشندے چلچلاتی گرمی اور گرم لہر سے پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے دارالحکومت میں اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دہلی کے علاوہ اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور پنجاب میں بھی گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 19 جون تک دہلی والوں کو شدید گرمی اور گرم لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ابھی بارش کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ اگرچہ آج دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود رہا، لیکن گرمی کی لہر بدستور جاری رہی اور 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں راجدھانی کے کئی حصوں میں گرم لہر کے ساتھ ساتھ مشرقی اتر پردیش کے جنوبی حصے میں کچھ مقامات پر شدید گرمی کی لہر پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ جنوبی بہار، پنجاب، ہریانہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 اور کم سے کم 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے صفدرجنگ علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.7 اور کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نجف گڑھ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.7 اور کم سے کم درجہ حرارت 33.1 ڈگری سیلسیس تھا۔ اس کے علاوہ ظفر پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.3 ڈگری سیلسیس، آیا نگر میں 45.9، لودھی روڈ میں 46.1، نریلا میں 47.5، پالم میں 45.5 اور راج گھاٹ میں 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی آلودگی اور کنٹرول بورڈ سی پی سی بی کے مطابق دارالحکومت دہلی میں آج صبح 7 بجے تک دہلی کی ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 195 پوائنٹس ہے۔ دہلی-این سی آر شہروں میں فرید آباد 205، گروگرام 202، غازی آباد 198، گریٹر نوئیڈا 276 اور نوئیڈا 215 ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جہاں ایک طرف جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں موسلا دھار بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے وہیں دوسری جانب شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں لوگ گرمی سے کافی پریشان ہیں۔ تاہم مہاراشٹر اور کیرالہ میں مانسون پہنچ چکا ہے اور دہلی کو انتظار کرنا پڑے گا۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

Next Post

ہندوستان سال 2025 میں 8 فیصد کی مضبوط شرح سے ترقی کرے گا: سی آئی آئی

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
ہندوستان سال 2025 میں 8 فیصد کی مضبوط شرح سے ترقی کرے گا: سی آئی آئی

ہندوستان سال 2025 میں 8 فیصد کی مضبوط شرح سے ترقی کرے گا: سی آئی آئی

17جون تک موسم خشک وگرم رہنے کی توقع

کشمیر میں گرم اور خشک موسم جبکہ جموں میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی

چیف سیکرٹری نے ” بین الاقوامی یوگا ڈے“ کے موقعہ پر مائی گو وپورٹل پر مقابلوں کا آغاز کیا

چیف سیکرٹری نے ” بین الاقوامی یوگا ڈے“ کے موقعہ پر مائی گو وپورٹل پر مقابلوں کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail