اتوار, مئی ۱۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

by Srinagar Mail
14/06/2024
A A
G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

New Delhi, Apr 21 (ANI): Prime Minister Narendra Modi addressing Civil Servants on the 16th Civil Services Day celebrations, at Vigyan Bhawan, in New Delhi on Friday. (ANI Photo)

Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
نئی دہلی:۱۳؍جون
پی ایم مودیوزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ مسلسل تیسری میعاد میں ان کا پہلا دورہ G-7 چوٹی کانفرنس کے لئے اٹلی کا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہندوستان اٹلی کے ساتھ  اور  بحر الکاہل اور بحیرہ روم کے علاقے میں  اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے اور ہندوستان میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم مودی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی دعوت پر 14 جون کو G7 آؤٹ ریچ سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی کے اپولیا علاقے کا سفر کر رہے ہیں۔اپنے دورے سے پہلے روانگی کے بیان میں پی ایم مودی نے کہا کہ G7 آؤٹ ریچ سمٹ گلوبل ساؤتھ کے لیے اہم مسائل پر غور و خوض کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران مصنوعی ذہانت، توانائی، افریقہ اور بحیرہ روم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا، "یہ ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ G20 سربراہی اجلاس اور آئندہ G7 سربراہی اجلاس کے نتائج کے درمیان زیادہ ہم آہنگی لانے کا موقع ہوگا، اور ان مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا جو گلوبل ساؤتھ کے لیے اہم ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ وہ چوٹی کانفرنس میں شریک دیگر قائدین سے ملاقات کے منتظر ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لگاتار تیسری میعاد میں میرا پہلا دورہ G-7 چوٹی اجلاس کے لیے اٹلی کا ہے۔ میں 2021 میں G20 سربراہی اجلاس کے لیے اٹلی کے اپنے دورے کو گرمجوشی سے یاد کرتا ہوں۔ گزشتہ سال وزیر اعظم میلونی کے ہندوستان کے دو دورے متاثر کن تھے۔ ہمارے دو طرفہ ایجنڈے میں رفتار اور گہرائی ہم ہندوستان-اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور ہند-بحرالکاہل اور بحیرہ روم کے خطوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔جی 7 سمٹ میں یہ ہندوستان کی 11ویں اور جی 7 چوٹی کانفرنس میں پی ایم مودی کی مسلسل پانچویں شرکت ہوگی۔ اٹلی میں G7 سربراہی اجلاس 13 اور 14 جون کو منعقد ہو رہا ہے۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ پہلی اسائنمنٹ پر کویت روانہ ہوئے

Next Post

دہلی میں شدید گرمی، گرم لہر سے لوگ پریشان، اورنج الرٹ جاری

Related Posts

الفابٹ انٹرنیشنل سکول ترال میں یوم مادر کے حوالے سے تقریب منعقد

لفٹینٹ گورنر نے کپواڑہ کا دورہ کیا

لفٹینٹ گورنر نے کپواڑہ کا دورہ کیا

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعداہم پیش رفت  چناب پر رنبیر نہر کی توسیع کا منصوبہ

جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا

آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا۔ "ہمارے اقدامات صرف ایک ٹریلر تھے، اگر ضرورت پڑی تو ہم پوری تصویر دکھائیں گے:” راج ناتھ سنگھ

آپسی تال میل اور فوری کارروائی سے ملی ٹنسی کے ایکو سسٹم کو ختم کریں گے:پرس کانفرنس میں افسران کا اظہار خیال۔

کشمیر محفوظ، اپنی معیشت کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت: شہری ہوا بازی کے وزیر

Next Post
17جون تک موسم خشک وگرم رہنے کی توقع

دہلی میں شدید گرمی، گرم لہر سے لوگ پریشان، اورنج الرٹ جاری

ہندوستان سال 2025 میں 8 فیصد کی مضبوط شرح سے ترقی کرے گا: سی آئی آئی

ہندوستان سال 2025 میں 8 فیصد کی مضبوط شرح سے ترقی کرے گا: سی آئی آئی

17جون تک موسم خشک وگرم رہنے کی توقع

کشمیر میں گرم اور خشک موسم جبکہ جموں میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail