نئی دہلی :۱۳؍جون
کویت میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 40سے زائد ہندوستانیوں کی موت کے بعد وزارت خارجہ اور ہندوستانی سفارت خانہ حرکت میں آگئے۔ کیرتی وردھن سنگھ، جنہوں نے اس ہفتے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے طور پر حلف لیا، جمعرات کو کویت پہنچے اور جائے حادثہ کا دورہ کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعرات کی سہ پہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، "جناب وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ریاستی وزیر کیرتی وردھن سنگھ آگ میں زخمی لوگوں کی امداد کی نگرانی کے لیے کویت پہنچے۔ سانحہ اور اس بدقسمت واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں واپس لانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے گا۔زخمی ہندوستانی لوگوں کی مدد اور مرنے والوں کی لاشوں کو ہندوستان واپس لانے کے لئے کویت روانہ ہونے سے پہلے سنگھ نے کہا کہ جب تک ہمیں ضرورت ہوگی ہم وہاں رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ "ہم نے گزشتہ شام وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ جیسے ہی ہم وہاں پہنچیں گے، صورتحال واضح ہو جائے گی۔ متاثرین کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ فضائیہ کا ایک طیارہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا لاشوں کی شناخت ہو گئی، اہل خانہ کو آگاہ کر دیا جائے گا







