بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عید الالضحیٰ کی تقریب سعید آج

فرش تافضا خوشی کا سما ، عیدگاہوں میں چہل پہل، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے

by Srinagar Mail
17/06/2024
A A
عید الالضحیٰ کی تقریب سعید آج
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سرینگر:۱۶؍جون
برصغیر ہندوپاک بشمول جموں وکشمیرمیں عیدالاضحی کی تقریب سعیدآج یعنی17جون سوموارکوپوری اسلامی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جارہی ہے،اوراس بابرکت دن کو انفرادی اوراجتماعی انداز میں منانے کی تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔جموں وکشمیرکی انتظامیہ نے عیدالاضحی منانے اوراس دن ہونے والے عظیم الشان نماز عید کے اجتماعات کے پیش نظراپنی جانب سے تمام ضروری انتظامات اور اقدامات روبہ عمل لائے ہیں ۔سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں ہفتہ کو عیدالاضحی کی تقریب سعیدمنائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آج عیدالاضحی ہے ،اور آج صبح سے ہی پورے جموں وکشمیر میں لاکھوں فرزندان توحید نزدیکی عیدگاہوں ،جامع مساجد ،امام باڈوں ،زیارت گاہوں اور آستانوںمیں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعات میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے۔راستے میں” اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد“کا ورد کرتے ہوئے لوگ بشمول بچے ،نوجوان اور بزرگ صاف وپاک اور مختلف رنگوں کے لباس زیب تن کرکے اورسرپر ٹوپیاں پہن کرنما زعیداداکرنے کیلئے جائیں گے ۔جموں وکشمیرمیں نما ز عیدالاضحی کا سب سے بڑا اورعظیم الشان اجتماع تاریخی درگاہ حضرت بل سری نگرمیں منعقد ہورہاہے ،جہاں لاکھوں لوگوںکی شرکت متوقع ہے ،یہاں وقف بورڈنے نمازیوںکی سہولیت کیلئے کئی اقدامات اُٹھائے ہیں ،جن میں تپتی دھوپ کے پیش نظر نمازیوں کیلئے خیمے نصب کرانا بھی شامل ہے ۔تاریخی جامع مسجد سری نگرواقع نوہٹہ میں نماز عید کے اجتماع کو لیکر ابھی تذبذب برقرار تھا کیونکہ حکام کی جانب سے یہاں نماز عید اداکرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہوئی تھی ۔سری نگرمیں دیگر کئی مقامات پر واقع مساجد ،خانقاہوں ،آستانوں اور زیارت گاہوںمیں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہونگے ۔اُدھر کشمیرکے باقی 9اضلاع بشمول بڈگام ،گاندربل ،بارہمولہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ ،اننت ناگ ،پلوامہ ،کولگام اور شوپیان کے علاوہ جموں ،رام بن ،ڈوڈہ ،بھدرواہ ،کشتواڑ ،راجوری ،نوشہرہ ،پونچھ اور دیگر مقامات پر بھی نماز عیدکے روح پرور اجتماعات منعقد ہونگے ،جہاں لاکھوں فرزندان توحید باجماعت نماز ادا کرکے اللہ کے حضورسربسجودہونگے ۔6تکبیرات کیساتھ نماز عید اداکی جائیگی اوراسکے بعدامام صاحبان خطبہ پیش کریں گے ،جس کو خاموشی کیساتھ سننا واجب قرار دیاگیا ہے ۔موسمی صورتحال بہتر اورخوشگوار رہنے کے بموجب جموں وکشمیرکے اطراف واکناف میں نماز عیدکے بیشتر اجتماعات عیدگاہوں اور دوسرے کھلے مقامات پر ہی منعقد ہورہے ہیں ۔نماز عید کی ادائیگی کیلئے الگ الگ علاقوںمیں واقع مساجد ،عیدگاہوں اور دوسری عبادت گاہوںمیں الگ الگ وقت مقرر کیاگیا ہے ۔اور اطلاعات کے مطابق نماز عیدا داکرنے کا سلسلہ پیر کو صبح 6بجے سے شروع ہوگا اور اکثر مقامات پر واقع عیدگاہوں اور دوسری عبادت گاہوں میں نما زعید کے اجتماعات صبح 10بجے تک مکمل ہوجائیں گے اوراسکے بعد لوگ اپنے گھروںمیں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا اورخوشنودی کیلئے جانوروںکی قربانی دیں گے اور پھر قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں بانٹ کر ہمسایوں ،دوست واحباب اور مسکینوںمیں تقسیم کیاجائے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو عیدالاضحی صحت مندی ،خوشی اور اصل پیغام کیساتھ منانے کی ہمت اورتوفیق عطافرمائے ،آمین ۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ماہانہ’عوام کی آواز ‘ پروگرام کو تین برس مکمل ہوگئے

Next Post

امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ‘ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غورخوض

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post
امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ‘ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غورخوض

امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ‘ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غورخوض

لیفٹنٹ گورنر کے مقبول عام ریڈیو پروگرام ’عوام کی آواز ‘ کے تین برس مکمل

لیفٹنٹ گورنر کے مقبول عام ریڈیو پروگرام ’عوام کی آواز ‘ کے تین برس مکمل

عرفہ کے روز وادی کے بازاروں میں بھاری رش

عرفہ کے روز وادی کے بازاروں میں بھاری رش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail