سری نگر، 22 جون
ماہر موسمیات نے جموں و کشمیر میںکل یعنی 23 جون سے 28 جون تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔ایک مقامی خبررساں ادارے جی این ایس نے محکمہ موسمیات کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہےکہ 29-30 جون تک جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔گزشتہ دونوں کی بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں آئی کمی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سری نگر میں گزشتہ رات 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ سال کے اس وقت جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔