سرینگر23جون: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں فوج کی جانب ست شروع ہونے والاملی ٹنسی مخالف آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا ہے جس میں دفاعٰ ذرائع کے مطابق ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جبکہ آپریشن جاری ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق فوج نے اتوار کو کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اڑی میں جاری انسداد دراندازی آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، آرمی کی چنار کور نے کہا: "اڑی سیکٹر میں 22جون کو شروع کی گئی دراندازی کے خلاف جاری آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ آپریشنز جاری ہیں۔یہ تصادم کل شام اس وقت شروع ہوا جب فوج نے ایل او سی کے ساتھ اوڑی کے گوہلان علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔”دہشت گردوں کے ایک گروپ کو سیکورٹی فورسز نے اڑی کے گوہلان علاقے میں کنٹرول لائن کے اس طرف گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ اس گروپ کو سیکورٹی فورسز نے چیلنج کیا تھا۔ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔