سید اعجاز
ترال/محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری،ضلع انتظامیہ اورلیبر محکموں کی جانب سے راشن کاڑوں میں بنا ءانداج کے افراد کے لئے دو روزہ جانکاری کیمپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس دوران ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں اتوار کے باوجود یہ یہ کیمپ جاری رہے ہیںجہاں لوگوں کو اس حوالے سے راشن کاڑوں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ فوڈ اینڈ سپلائز اور محکمہ لیبر کے افسران بھی ان کیمپوں میں موجود رہے اس سلسلے میں سب ضلع ترال میں بھی یہ کیمپ جاری رہے ۔ کیمپ میں موجود ترال کے ٹی ایس او بلال احمد نے بتایا یہ یہ پروگرام لفٹ اوٹ افراد کے لئے ہے جس دوران23اور24جون کو صارفین کو اس حوالے سے جانکاری فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا ان دو روز کے دوران لوگ یہاں آسکتے ہیں ۔محکمہ لیبر کے ایک افسر نے بتایا جن لوگوں کے پاس ای شرم کارڑ ہے اور وہ راشن کاڑوں پر درج نہیں ہے یا انہیں راشن کارڑ موجود نہیں ہے انہیں اس سکیم کے دائرے میں لایاجائے گا۔ جبکہ انہیں اس حوالے سے یہاں آدھار کارڑ، اے شرم کارڑ، آمدنی سرٹیفکیٹ اور ڈوماسائل سرٹیفکیٹ یہاں جمع کرنے ہوگی ۔ مزید جانکاری کے لئے لوگ ٹی ایس او دفتران کے ساتھ رابط قائم کر سکتے ہیں ۔