سری نگر، 26 جون
حکام نے منگل کو وکلاء کی تنظیم جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے تنظیمی انتخابات پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ یہ تنظم مجاز اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کی سرگرمیوں سے امن وامان میں خلل پڑنے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔انتخابات پر پابندی کا حکم سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے جاری کیا ہے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایچ سی بی اے) نے 11 جون کو انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ڈی ایم نے کہا کہ انہوں نے 20 جون کو سری نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سے تفصیلی گراؤنڈ رپورٹ طلب کی اور ایچ سی بی اے کی رجسٹریشن کی حیثیت کے حوالے سے، رجسٹرار آف سوسائٹیز، کشمیر سے بھی تفصیلات طلب کی گئیںجس دوران رجسٹرار آف سوسائٹیز، کشمیر نے اطلاع دی کہ HCBA رجسٹرڈ نہیں ہے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایم کے دفتر نے مجاز اتھارٹی کے ذریعہ جاری کردہ رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ طلب کیے تھے لیکن ایچ سی بی اے اس کا کوئی جواب دینے میں ناکام رہا ہےاور اب سارے معاملات، تمام حقائق/رپورٹس اور ان پٹس کا جائزہ لینے کے بعد یہ طے پاگیا کہ اگر اس تنظیم کے انتخابات عمل میں لائے گئے تو امن وقان کی صورتحال میں خلل پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن پر تنظیمی انتخابات کا عمل روک دینا ہی موزون اور مناسب ہے۔ حکمنامے کے مطابق عدولی کرنے کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بار کے سابق صدر ایڈوکیٹ میاں قوم کو ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کل ہی گرفتار کیاگیا تھا۔