سری نگر/24 جون2024ئپروفیسر (ڈاکٹر) تہمینہ یوسف نے آج یہاں پرنسپل اِسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سری نگر کا چارج سنبھال لیا۔ اِس موقعہ پر صوبہ کشمیر کے نوڈل پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) شیخ اعجاز بشیر اور اِدارے کے عملے نے اُن کا والہانہ اِستقبال کیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ڈاکٹر تہمینہ کی تقرری ایک اہم سنگ میل ہے کیوں کہ وہ کالج میں پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ڈاکٹر تہمینہ یوسف کی تقرری تعلیمی قیادت کے کرداروں میں صنفی شمولیت کی جانب ایک ترقی پسند قدم کی نشاندہی کرتی ہے جس نے خواتین اَساتذہ اور طالب علموں کے لئے ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے۔ ان کے دور میں ادارے کے اندر مثبت تبدیلیاں اور پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے جس سے تعلیمی اور اِختراع کے کلچر کو فروغ ملے گا