جموں/10 جولائی2024ئچیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج جموں میں چیف جسٹس کورٹ روم میں جسٹس راجیش سیکھری کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے عہدے کا حلف دِلایا۔حلف برداری کی تقریب میں جسٹس تاشی ربستن، جسٹس اَتل شری دھرن، جسٹس سندھو شرما، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس راہل بھارتی اور جسٹس محمد یوسف وانی نے شرکت کی جبکہ جسٹس سنجیو کمار، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اِقبال وانی، جسٹس محمد اَکرم چودھری، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے سری نگر سے بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں حصہ لیا۔