سری نگر/12 جولائی2024ئلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ سکولی تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے اورجموںوکشمیر یوٹی میں مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں (سی ایس ایس) جیسے سماگرا ہ شکھشا، پی ایم پوشن، نیو اِنڈیا لٹریسی پروگرام اور پی ایم۔ ایس ایچ آر آئی کی عمل آوری میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم آلوک کمار ، سیکرٹری جے کے بی او ایس اِی، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرا ہ شکھشا، سپیشل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، اَساتذہ کی تربیت اور سکولوں کی مجموعی کارکردگی میں محکمہ کی کامیابیوں اور چیلنجوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے طلبا¿ کے اِندراج کو بڑھانے ، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے اور پورے جموں و کشمیر میں جامع تعلیم کو فروغ دینے میں محکمہ کی پیش رفت کا بھی تجزیہ کیا۔مشیر نے جدید پروگراموں اور اقدامات کو نافذ کرنے میں محکمہ کی کوششوں کا مزید جائزہ لیا جن کا مقصد یہاں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔مشیرموصوف نے یہاں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے جدید پروگراموں اور اَقدامات کی عملانے میں محکمہ کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔