سری نگر/12 جولائی2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج سول اِنتظامیہ اور محکمہ پولیس کے سینئراَفسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔
میٹنگ میں ڈی جی پولیس اوراِنتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ صوبائی کمشنروں، ایس ایس پیز ، ڈائریکٹر اِنفارمیشن ،ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اور جموں، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر اور جموں اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفراد سے سری نگر اور جموں کے علاوہ ہر ضلع میں مقامات کے اِنتخاب کے بارے میں جائزہ لیا۔اُنہوں نے سری نگر اور جموں میں منعقد ہونے والے اہم تقاریب میں حصہ لینے والے دستوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان مقامات پر حصہ لینے والے ایسے دَستوں کی نوعیت اور تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔اَتل ڈولونے اِس موقعہ پر پیش کی جانے والی ثقافتی پرفارمنس کے بارے میں بھی پوچھا۔ اُنہوں نے متعلقہ صوبائی کمیٹیوں کی طرف سے اعلیٰ ثقافتی پروگراموں کا اِنتخاب کرنے اور ان کی حوصلہ اَفزائی کے لئے طلباءکو ترجیح دینے پر زور دیا۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایونٹس پہلے سے طے شدہ شیڈول اور وقت کے مطابق اِختتام پذیر ہوں۔ اُنہوں نے سڑکوں پر ٹریفک کے محتاط اِنتظام پر بھی زور دیا۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کو خراب موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مناسب اَقدامات کرنے کے لئے بھی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ بالخصوص طلبا¿کے شرکا¿کے لئے حفاظتی اَقدامات کریں۔
اُنہوں نے اِس موقعہ پر متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ صفائی ستھرائی، بجلی کی فراہمی اور تمام مقامات پر پینے کے پانی کی سہولیات کی دستیابی کے لئے اَقدامات کریں۔
اَتل ڈولونے پی آر آئی کے سابق ممبران، خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کے ممبران اور دیگر ممتاز شہریوں کو تقریبات میں مدعو کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے مہمانوں کی سہولیت کے لئے اُنہیں وقت سے پہلے دعوت نامے بھیجنے کی بھی ہدایت دی۔