سرینگر//جموںو کشمیر کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جمعہ کو ادی کشمیر کے کالجوں کے لئے10رزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔کشمیرنیوز سروس کے این ایس کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پرنسپل سیکٹری آلوک کمار نے ایک حکم نامے میں کہا یہ چھٹیاں15جولائی سے24جولائی تک منائی جائیں گے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبے اور جموںو صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری کالجوں میں15سے24جولائی تک سرمائی تعطیلات ہوں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں ا ن دنوں شدت کی گرمی جاری ہے جہاں لوگ بارشوںکے منتظر نظر آ رہے ہیں تاکہ یہاں لوگوں کو راحت نصیب ہو سکے ۔