سری نگر/13 جولائی2024ئ
چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی (اِی آر اے) اعجاز اسد نے آج یہاں جموں و کشمیر اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے دفتر میں عالمی بینک کے مالی اعانت سے چلنے والے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف فلیگ شپ ذیلی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
جے ٹی ایف آر پی کے تحت 40.16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے جدید ترین ای او سی (ایمرجنسی آپریشن سینٹر) پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اِی آر اے کے سی اِی او کو جانکاری دی گئی کہ زیادہ تر سول اجزا¿ جن میں مین بلڈنگ، سروس بلڈنگ، ہوسٹل بلڈنگ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں کی تعمیر، کمپلیکس کے اِردگرد باﺅنڈری وال اور بجلی کے کھمبوں کی تنصیب وغیرہ کا کام مکمل کیاگیا ہے۔ فائر فائٹنگ ٹینک کی تعمیر اور دیگر ذیلی کام جاری ہیں۔