سید اعجاز
اونتی پورہ//جنوبی کشمیر کے گلزار پورہ اونتی پورہ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کئی دکانین اور شالی کوٹنے کی مشین خاکستر ہوئی جس کے نتیجے میں لاکھو روپے کا مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایاماڈرن رائس مل جو بشیر احمد وانی ولد غلام حسن وانی کی تھی اوراس کے علاوہ یہاں کچھ دکانین جن میں موبائل دکان، نانوائی کی دکان اور دیگر کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو اس واردات میں نقصان پہنچا ہےواقعے کے بعد فائراینڈ ایمر جنسی سروس اور مقامی لوگوں نے بھر وقت کارروائی کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔آگ لگنے کی وجوہات فوری طور معلوم نہیں ہوسکا۔۔