منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر کو’ ورلڈ کرافٹ سٹی ‘ کے طور پر تسلیم کرنے کے موقعہ پر سر ٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا،لوگوں اور کاریگروں کو باوقار خطاب ملنے پر مبارک باد دی

by Srinagar Mail
01/08/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر کو’ ورلڈ کرافٹ سٹی ‘ کے طور پر تسلیم کرنے کے موقعہ پر سر ٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا،لوگوں اور کاریگروں کو باوقار خطاب ملنے پر مبارک باد دی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/31جولائی2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج ورلڈ کرافٹ کونسل (ڈبلیو سی سی) کے ذریعے سری نگر کو ”ورلڈ کرافٹ سٹی“کے طور پر تسلیم کرنے کے موقعہ پر سر ٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر بھارت کا چوتھا شہر ہے جس نے”ورلڈ کرافٹ سٹی“کا باوقار خطاب حاصل کیا ہے۔ سر ٹیفکیٹ ایوارڈ کی تقریب میں صدر ورلڈ کرافٹس کونسل سعد ہانی القدومی اور کونسل کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میںلوگوں، دستکاروں،کاریگروں اور تمام متعلقہ محکموں کو مُبارک باد دی ۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر کو ورلڈ کرافٹس کونسل (ڈبلیو سی سی) کی طرف سے ”ورلڈ کرافٹ سٹی“کے سر ٹیفکیٹ سے نوازے جانے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ اَپنے انمول ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کے لئے مشہور قدیم شہر کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ جموں و کشمیر کی دستکاری اور کاریگروںکے تحفظ اور فروغ دینے کے لئے ایک طویل سفر طے کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دُنیا بھر کے شہروں کی فنکارانہ روایات کو ترغیب دینے اور فروغ دینے کے لئے ورلڈ کرافٹس کونسل کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک جامع ثقافتی ماحولیاتی نظام پر فخر ہے جس نے ہمیشہ بُنکروں اور دستکاروں کو ترغیب دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں سری نگر شہر کو عزت دینے میں یقین رکھتا ہوں، ورلڈ کرافٹس کونسل نے 5000 سالہ امیر ہندوستانی تہذیب کو بھی اعزاز بخشاہے جس نے تخلیقی روایات کو زندہ رکھا اور ہمیشہ باصلاحیت کاریگروں کو ان کی ہنرمندی اور دستکاری کے لئے فروغ دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،”میں جموں اور سری نگر کو ہندوستان کے بہترین آرٹ شہروں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ دونوں شہر فنکاروں کے لئے بہترین گھر اور اَنمول آرٹ کے متلاشیوں کے لئے پسندیدہ مقام کا اعزاز حاصل کریں۔“اُنہوں نے جموں و کشمیر کے منفرد ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کے تحفظ اور اُسے فروغ دینے اور جموں و کشمیر کے دستکاروں اور کاریگروں کو روزگار کے دیرپا مواقع فراہم کرنے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر نہ صرف اَپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے بلکہ روحانی حکمت اور اس کے لازوال ہندوستانی ثقافتی اثاثوں کی وجہ سے بھی ہندوستان کے تاج زیور کے طور پر جانا جاتا ہے جس کا مشاہدہ تخلیقی مصنوعات کی لامحدود اقسام میں کیا جاسکتا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سیماناز نے نوڈل پرنسپل کالجز کشمیر ڈویژن کا چارج سنبھالا

Next Post

جسٹس تاشی ربستن نے ’متبادل تنازعہ حل مرکز لیہہ‘ کا اِفتتاح کیا

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
جسٹس تاشی ربستن نے ’متبادل تنازعہ حل مرکز لیہہ‘ کا اِفتتاح کیا

جسٹس تاشی ربستن نے ’متبادل تنازعہ حل مرکز لیہہ‘ کا اِفتتاح کیا

ڈاکٹر عابد رشید نے جموںوکشمیر 108اور 102 ایمبولینس ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا

ڈاکٹر عابد رشید نے جموںوکشمیر 108اور 102 ایمبولینس ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا

شملہ ضلع میں بادل پھٹنے سے 30 سے زائد لاپتہ

شملہ ضلع میں بادل پھٹنے سے 30 سے زائد لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail