شملہ، یکم اگست: جمعرات کی صبح شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویڑن کے جھکھڑی علاقے میں بادل پھٹنے سے 30سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر انوپم کشیپ نے کہا کہ سڑکیں بہہ گئی ہیں اور علاقے میں ایک ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، انڈو تبت بارڈر پولیس، پولیس اور ہوم گارڈز کی ٹیموں نے بچاو¿ کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔