نئی دہلی، 01 اگست: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو لوک سبھا میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 میں ترمیم کرنے کا بل پیش کریں گے۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کسٹم ٹیرف ایکٹ کے پہلے شیڈول میں ترمیم کے لیے ایک قانونی قرارداد پیش کریں گی۔کاروبار کی فہرست کے مطابق، مرکزی وزیر کرن رجیجو اور لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی 31 جولائی کو ایوان میں پیش کی جانے والی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی دوسری رپورٹ کی حمایت میں تحریک پیش کریں گے۔مرکزی ہاو¿سنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشاورتی کونسل میں دو اراکین کے انتخاب کے لیے تحریک پیش کریں گے۔لوک سبھا 2024-25 کے لیے وزارت ریلوے کے کنٹرول میں گرانٹس کے مطالبات پر مزید بحث اور ووٹنگ دیکھے گی۔