بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کے پی ڈِی سی ایل بجلی کی فراہمی کیلئے 40ہزار ڈی ٹی میٹروں اور 1400 فیڈر میٹروں کونصب کرے گا

الیکٹریکل سسٹم کی بروقت نگرانی ، ایڈ ریس لوڈ اور بہتر وولٹیج کی سہولیت فراہم کرے گا

by Srinagar Mail
01/08/2024
A A
کے پی ڈِی سی ایل بجلی کی فراہمی کیلئے 40ہزار ڈی ٹی میٹروں اور 1400 فیڈر میٹروں کونصب کرے گا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/یکماگست2024ئکشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) ڈِسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں(ڈی ٹیز) کو نقصان سے بچانے اور بجلی کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے آر ڈی ایس ایس کی پریمیئر لاس ریڈکشن سکیم کے تحت 40 ہزار ڈی ٹی میٹروں اور 1400 فیڈر میٹروں کو نصب کر رہا ہے۔یہ میٹر اُن 6.85 لاکھ صارفین سمارٹ میٹروں کے علاوہ ہوں گے جو اگلے 27مہینوں میںبغیر میٹر فلیٹ ریٹ والے علاقوں میں لگائے جائیں گے۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے کہا کہ ڈی ٹی اور فیڈر میٹرنگ سے بجلی کے نظام کی بروقت مانیٹرنگ میں سہولیت فراہم ہوگی جس سے لوڈ اور وولٹیج کی ریموٹ مانیٹرنگ کے ذریعے صارفین کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فیڈر میٹروںکی تنصیب سے ہمیں بہتر لوڈ کی پیش گوئی کرنے اور ڈیجیٹل موڈ میں بجلی کی فراہمی میں دورانیہ اور رُکاوٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔340 فیڈروںکو پہلے ہی نیشنل فیڈر مانیٹرنگ سسٹم (این ایف ایم ایس) میں مربوط کیا جاچکا ہے جبکہ باقی فیڈروںکو آر ڈِی ایس ایس کے تحت شامل کیا جائے گا۔
گھریلو صارفین کو ایک بڑی راحت میں فلیٹ ریٹ والے علاقوں اور ان علاقوں میں رہنے والے جہاں روایتی و غیر مواصلاتی میٹر نصب ہیں ، اپنے صارفین کے بلوں میں کمی لانے کے لئے ، کشمیر ڈسکام آر ڈی ایس ایس کے تحت 6.85 لاکھ سمارٹ میٹر نصب کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ صارفین کو اُن کی کھپت اور روزانہ بلنگ کی ڈیجیٹل نگرانی کا آپشن فراہم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تمام سمارٹ میٹر پری پیڈ فعال ہوں گے اور زیادہ درست اور بروقت کی کھپت کی تفصیلات فراہم کریں گے جس سے بلاتعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صارفین اپنے موبائل فون پر اِستعمال ہونے والی توانائی کی جانچ کرسکیں گے۔
کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عمل آوری ایجنسی متاثرہ علاقوں میں سمارٹ میٹرنگ کے لئے پروجیکٹ امپلی منٹیشن پلان کی تشکیل کے عمل میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایم ڈِی پی کے تحت پہلے ہی 3 لاکھ سے زیادہ سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 1.20 لاکھ میٹر پری پیڈ موڈ میں کام کررہے ہیں جس سے صارفین کو اَپنی روزانہ کی کھپت اور بِلنگ کے اِختیارات کی نگرانی کرنے کا موقعہ ملے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر فلم کنکلیو کا اِفتتاح کیا اور جے اینڈ کے فلم پالیسی 2024 کی نقاب کشائی کی

Next Post

وِشال شرما نے اَپنی پہلی کتاب چیف سیکرٹری کو پیش کی

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
وِشال شرما نے اَپنی پہلی کتاب چیف سیکرٹری کو پیش کی

وِشال شرما نے اَپنی پہلی کتاب چیف سیکرٹری کو پیش کی

سیکرٹری منصوبہ بندی نے عالمی بینک کی ٹیم کے ساتھ جے ٹی ایف آر پی منصوبوں کیلئے آگے بڑھنے کے طریقہ¿ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

سیکرٹری منصوبہ بندی نے عالمی بینک کی ٹیم کے ساتھ جے ٹی ایف آر پی منصوبوں کیلئے آگے بڑھنے کے طریقہ¿ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کے وِی آئی بی کے106 ویںبورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کے وِی آئی بی کے106 ویںبورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail