سری نگر/02اگست2024ئصوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے گریٹر سری نگر، جے این این یو آر ایم کے لئے جامع سیوریج سکیم کے تحت نکاسی آب نظام کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک میٹنگ طلب کی۔صوبائی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت دی کہ وہ حول علاقے میں زیر زمین پائپ لائن کی منتقلی کرے تاکہ این بی سی سی سیور ڈرنیج کی نکاسی کے بقیہ حصے پر کام شروع کرے۔ اُنہوں نے صورہ کے 90 فٹ علاقے میں سیوریج کا جال بچھانے کی بھی ہدایت دی۔اِس کے علاوہ صوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی کو ہدایت دی کہ ان پلانٹوں کو فعال بنانے کے لئے ایس ٹی پیز کو بجلی کا کنکشن فراہم کیا جائے۔صوبائی کمشنرنے الٰہی باغ میں الگ الگ واٹر اور سیوریج ڈرین بنانے کی بھی ہدایت دی تاکہ شدید بارش کے دوران کسی بھی مسئلے سے بچا جاسکے۔میٹنگ میںصورہ کے علاقے کے 16 دکانداروں کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحث و تمحیص کے دوران بتایا گیا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے اوراسے یو اِی اِی ڈِی سے منظور کیا جائے گا۔