پلوامہ/02اگست2024ئضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی استحکام کے لئے پندرہ روزہ مہم کے آغاز کے موقعہ پر آج پلوامہ کے ڈِی سی آفس میں ’سوچھتا پکھواڑہ ‘کا اِفتتاح کیا۔ سوچھتا پکھواڑہ کے تحت صفائی ستھرائی کی متعدد سرگرمیاں یکم اگست سے 15 اگست تک شروع کی جائیں گی۔ اس مہم کا مقصد مقامی کمیونٹیوں کو اس مہم کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ میں شامل کرنا اور سب میں ماحولیاتی دیرپایت کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔اس مہم کے تحت عوامی مقامات اور سیاحتی مقامات پر صفائی مہم، سڑکوں پرکوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی مہم، کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے بنیادی ڈھانچے کو مقامی کمیونٹیوںکے لئے وقف کرنا، مقامی سطح پر نئے منصوبوں کے آغاز کے اور مختلف سطحوں پربیداری پروگراموںکے اقدامات کا سلسلہ شامل ہے۔ابتداً،ضلع ترقیاتی کمشنرنے تمام افسروں، عملے اور عوام کو سوچھتا عہد کروایاگیا۔ تعلیمی اِداروں، سرکاری اِداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے گروپوں کی جانب سے سوچھتا کے متعدد وعدوں کو بھی سنجیدگی سے قبول کیا گیا جس میں حفظان صحت اور صحت عامہ کے ماحول کو فروغ دینے کے اِجتماعی عزم پر زور دیا گیا۔