بارہمولہ/02اگست2024ئضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے افسران کی ایک ٹیم کے ساتھ بارہمولہ قصبے کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ موجودہ بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا جاسکے اور بہتری کے لئے علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔
دورے کے دوران قصبے کی فعالیت اور جمالیاتی کشش کو بڑھانے کے مقصد سے متعدد اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل بارہمولہ نوید اعجاز، ایگزیکٹو اِنجینئر آر اینڈ بی رئیس اسلم مخدومی اور دیگر متعلقہ افسران اور اِنجینئران بھی موجود تھے۔اُنہوں نے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل بارہمولہ کو ہدایت دی کہ وہ کریپا پارک فرنٹ سے تمام کمرشل گاڑیوں کو ہٹا کر انہیں بارہمولہ کے مرکزی بس سٹینڈ میں بحال کریں۔اِس اَقدام کا مقصد پیدل چلنے والوں کے لئے زیادہ دوستانہ ماحول پیدا کرنا اور مسافروں کے لئے آزادانہ روانی کو یقینی بنانا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے آزاد جنگ میں آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو آفیسر اور ایگزیکٹیو انجینئر کو دریائے جہلم کے کنارے سائیکل ٹریک تیار کرنے کی ہدایت دی۔