کپواڑہ/02اگست2024ئ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈن نے آج یہاں ڈِسٹرکٹ سکل کمیٹی (ڈی ایس سی) کے میٹنگ کی صدارت کی جس میں ڈِسٹرکٹ سکل ڈیولپمنٹ پلان 2024-2025 ءپر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ڈِسٹرکٹ سکل پلان سے متعلق مختلف پہلوو¿ں اورضلع کی ہنرمندی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو مارکیٹ اِنٹروینشنوں کو فراہم کرکے دیرپا معاش کے مواقع فراہم کرنے کے لئے روزگار کی صلاحیت میں اِضافہ کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈِسٹرکٹ سکل ڈیولپمنٹ پلان 2024-25ءکے تحت ایکشن پوائنٹس کا بغور جائزہ لیا اور محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کو ہدایت دی کہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لئے مختلف سکیموں کے تحت سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو شامل کیا جائے۔اُنہوںنے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق سکل ڈیولپمنٹ کورسز سے گزریں اور ایک مقامی سکل ڈیولپمنٹ پلان تیار کریں تاکہ اسے مالی برس 2024-25 ءکے لئے مرکزی ایم ایس ڈِی اِی کے سنکلپ (ایس اے این کے ایل اے پی)ویب پورٹل پر اَپ لوڈ کیا جائے اور اس کے مطابق منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔