سری نگر/12اگست2024ئجموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز میں ایچ آئی وی اور ایڈز بیداری کے لئے دو ماہ کی آئی اِی سی مہم کا آغاز کیا ہے۔جموں میں مرکزی تقریب گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں میں منعقد ہوئی۔ صوبہ کشمیر میں مرکزی تقریب گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے روڈ سری نگر میں منعقد ہوئی۔ یوٹی لداخ میں اہم سرگرمیاں جی ڈی سی لیہہ اور یونیورسٹی آف لداخ میں منعقد کی گئیں۔صوبہ کشمیر میں افتتاحی تقریب کا افتتاح پروجیکٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی ڈاکٹر عبدالرو¿ف بٹ نے نوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز ڈاکٹر سیما ناز کی موجودگی میں کیا۔