سید اعجاز
ترال//انڈوراسٹیڈیم بجونی ترال میں2روزہ” ضلع پلوامہ یوگا اسنا سپورٹس چمپئن2024-25بدھ کے روز اختتام پزیر ہوا ہے جس میں کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جبکہ تقریب علاقے کے معزز شخصیات اور کھیل کود میںدلچسی رکھنے والے مرد اور کواتین کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔دو دن تک جاری رہنے والی اس چمپئن شپ میں سب ضلع ترال کے کھلاڑیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی ہے ۔کھلاڑیوں نے اس چمپئن شپ میں یوگا اسنا کے مختلف کھیل کھلے ہیں جن کو یہاں موجود حاضرین نے زبردست سراہنا کی ہے ۔ کھلاڑیوں نے کچھ ایسے بھی کرتب دکھائے ہیں جن کو دیکھ کر یہاں موجود شائقین کھیل لطف اندوز ہوئے ہیں ۔اس موقعے پر یہاں متعدد یوگا اسنا کے کشمیر سطح کے زمہدار وں کے ساتھ ساتھ سب ضلع ترال کی متعدد معزز شخصیات جن میں سٹیز کونسل ترال کے چیر مین فاروق ترال اور کچھ سکولوں کے زمہداران بھی موجود تھے ۔