بڈگام/17اگست2024ئڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام اَکشے لابرو نے آج سول اور پولیس اِنتظامیہ دونوں کے تمام ضلعی اور سیکٹورل اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئندہ اسمبلی اِنتخابات کے پیش نظر ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ( ایم سی سی ) کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔میٹنگ کی شروعات میں تمام ضلعی اور سیکٹورل افسران کو ضلع میں اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایم سی سی کے دوران اپنے ماتحت عملے کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بارے میں حساس بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وضع کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے تاکہ تمام اُمیدواروں کو میدان فراہم کیا جاسکے اور ضلع میں مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس موقعہ پر ایس ایس پی بڈگام نکھل بور کر نے بھی خطاب کیا اور ضلع میں آزادانہ ، منصفانہ اور بغیر کسی رُکاوٹ کے اِنتخابات کے لئے مناسب حفاظتی اَقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی، اے ایس پی، سی پی او، ڈپٹی ڈی ای او، تمام ایس ڈی ایمز، تمام ایس ڈی پی اوز، تمام تحصیل داروں اور تمام ایس ایچ اوز کے علاوہ تمام وِنگوں کے سیکٹورل اور ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔