سری نگر/17اگست2024ئ:ایک ایسے وقت میں جب ڈیجیٹل سپیس میں اِضافے سے کتاب پڑھنا نایاب ہو گیا ہے اور نوجوانوں میں کتاب پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کے مقصد سے آج ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ”چنار بک فیسٹول“ کے عنوان سے ایک ہفتہ طویل قومی تقریب کا آغاز ہوا۔یہ فیسٹول بچوں کے لئے دلچسپ سرگرمیوں، اَدبی سیشنوں، سری نگر کے لوگوں کے لئے کتابوں کی نمائش کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے جو ڈیجیٹل دور میں کتابوں کے شوق وذوق کو پھر سے جگانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ فیسٹول اَپنی نوعیت کا پہلا میلہ نوجوان نسل میں پڑھنے کی عادت کو پیدا کرنے کے علاوہ متنوع اَدبی تخلیقات کو تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔شرکا¿پورے میلے کے دوران مختلف پُرکشش مقامات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں بشمول بچوں کا کارنر جس میں کہانی سنانے کے سیشن اور نوجوان ذہنوں کو مشغول کرنے کے لئے ڈیزائن کردہ اِنٹرایکٹیو ورکشاپس شامل ہیں۔اِس کے علاوہ فیسٹول ایک اہم تصویری نمائش کی میزبانی کرے گا جس میں ’جموں، کشمیر اور لداخ تھرو دی ایج‘، ’کرگل وِجے دیوس کے 25 سال‘ اور ’نیشنل سپیس ڈے‘ جیسے موضوعات کو دِکھایا جائے گا۔ ان نمائشوں کا مقصد خطے کی شاندار تاریخ کو بصری طور پر بیان کرنا ہے جس سے زائرین کو اس کی میراث کے بارے میں گہری جانکاری اور معلومات حاصل ہوگی۔
میلے کی ایک اہم خاص بات ہندی، اُردو، کشمیری، ڈوگری اور انگریزی جیسی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے زائد اَز1000 پبلشرز کی شرکت ہے جس میں 200 سے زیادہ کتابوں کے سٹال دیکھنے والوں کے لئے دستیاب ہیں۔
تخلیقی تحریر، خطاطی، کہانی سنانے اور جذباتی ذہانت سے متعلق ورکشاپس لوگوں کو عملی مہارت اور تخلیقی معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
مزید برآں، انٹرایکٹو سمپوزیم میں سول سروسز میں کیریئر، ہمدردی کے حلقوں، گفتگو کا فن وغیرہ جیسے موضوعات کااحاطہ کریں گے۔